ہلمند،11فروری(ایجنسی) جنوبی افغان صوبے ہلمند کے دارالحکومت لشکرگاہ میں کیے گئے ایک کار بم حملے میں آٹھ افراد مارے گئے ہیں۔ ان ہلاک ہونے والوں میں تین کا تعلق افغان فوج سے بتایا گیا ہے۔ مقامی حکومتی حکام نے زخمیوں کی تعداد پندرہ
بتائی ہے۔ زخمیوں میں دو خواتین اور تین بچوں کے علاوہ چار فوجی بھی شامل ہیں۔ ہلمند کی صوبائی کونسل کے سربراہ محمد کریم اتل کے مطابق حملے کا نشانہ افغان فوج کی گاڑیاں تھیں۔ بم اُس وقت پھٹا جب فوجی بینک سے تنخواہیں وصول کرنے کے لیے جمع تھے۔ ابھی تک کسی گروپ نے اس کار بم حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔